ریاض میں گیس سلنڈر دھماکہ، 5 پاکستانی محنت کش جاں بحق

Calender Icon بدھ 15 جولائی 2026

ریاضُ، سعودی عرب کے پاکستانی سفارت خانے نے ریاض میں گیس سیلنڈر پھٹنے کے واقعُ میںُ 5پاکستانیوںُکےُجاںُ بحق ہونےُپر دلی افسوس کا اظہار کیاُہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت کے علاقے منفوحہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے افسوسناک دھماکے میں پانچ پاکستانی محنت کش جاں بحق ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ہےجاں بحق افراد میں محمد سعید، عابد حسین، عبدالرحمان، محمد سفیر اور محمد رستم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ایندھن کی قیمتوں کا یومیہ تعین، پٹرول پمپ مالکان نے مخالفت کردی

سفارت خانے کے حکام سعودی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مرحومین کی میتوں کی سعودی عرب میں تدفین یا انہیں پاکستان بھجوانے کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں گےیہ المناک واقعہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے انتہائی افسوسناک ہے، جبکہ لواحقین غم سے نڈھال ہیں