گھر میں آگ لگنے سے میاں، بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

Calender Icon جمعرات 16 جولائی 2026

گھر میں آگ لگنے سے میاں، بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور (Peshawar)کے علاقے تہکال پایان میں ایک رہائشی گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ مکان کے اُس حصے میں لگی جہاں فرنیچر، فوم اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا، جو ابتدائی طور پر فرنیچر گودام معلوم ہوتا ہے۔

امدادی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، تاہم سرچ آپریشن کے دوران ایک کمرے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد کیں۔ ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے بچے شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ اموات آگ کی تپش اور دھویں کے باعث ہوئیں۔ آتشزدگی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:ریاض میں گیس سلینڈر دھماکا، 6 پاکستانی جاں بحق، سفارت خانہ متحرک

ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سراج عمر 55 سال، اہلیہ عمر 40 سال، حنایا عمر 9 سال، حریرہ عمر 11 سال، منہال عمر 3 سال اور حسنین عمر 4 سال شامل ہیں۔