وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر(Haroon Akhtar) نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بجلی مزید سستی ہونے والی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، بجلی کے نرخ کم ہو چکے ہیں اور آئندہ بھی مزید کمی کی توقع ہے، جس سے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا۔
ہارون اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اب دنیا ایک امن پسند ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے، جبکہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، خطے میں امن کے قیام کے لیے بھی پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے سعودی عرب اور ترکیہ کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی
انہوں نے کہا کہ حکومت نے متوازن اور بہترین بجٹ پیش کیا، جسے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سراہا ہے۔
معاونِ خصوصی نے بتایا کہ متعدد چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں اور صنعتی منصوبوں کے لیے زمین خریدنے میں مصروف ہیں، سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ملک میں خصوصی صنعتی زونز قائم کیے گئے ہیں۔
ہارون اختر نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہیلتھ سیکٹر میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جو دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔












جمعرات 16 جولائی 2026 


