پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم(Arshad Nadeem) سپٹیزن ورلڈ اتھلیٹکس سلور میٹ کے جیولین تھرو ایونٹ میں بڑی تھرو کرنے میں ناکام رہے اور نویں پوزیشن حاصل کی۔
ارشد ندیم نے مقابلے کے دوران چھ تھروز کیں جن میں سے دو فاؤل قرار پائیں جبکہ ان کی بہترین تھرو 78.47 میٹر رہی۔ وہ اس کارکردگی کے باعث ٹاپ پوزیشنز میں جگہ نہ بنا سکے۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی، پولیس کا ہنی ٹریپ گینگ بے نقاب، ہیڈ کانسٹیبل سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج
جرمنی کے جولین ویبر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87.04 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
ارشد ندیم اب اپنی تمام تر توجہ کامن ویلتھ گیمز پر مرکوز کریں گے جہاں وہ جیولین تھرو میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو کا فائنل یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔












جمعہ 17 جولائی 2026 


