سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) میں جمع کرا دی۔
درخواست جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق اس درخواست پر 29 جولائی کو سماعت ہو گی۔
مزیدپڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کی منطوری پر صارفین پر 18 ارب روپے سے زائد کا اصافی بوجھ پڑے گا۔
درخواست سے متعلق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہو گا۔












جمعہ 17 جولائی 2026 


