لاہور: روٹی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ

Calender Icon اتوار 18 اکتوبر 2026

لاہور میں 17 روپے کی فروخت ہونے والی روٹی(Roti) 3 روپے اضافے کے بعد 20 روپے میں بیچی جارہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روٹی 3 روپے مہنگی ہونے کے ساتھ اس کے آٹے کے پیڑے کا وزن بھی کم کردیا گیا ہے۔

تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کے ساتھ میدے کی بوری بھی مہنگی ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:تھل ڈیزرٹ ریلی میں حادثہ، معروف پائلٹ قاضی ظفر جاں بحق

ان کا کہنا ہے کہ آٹا ہر ہفتے مہنگا ہو رہا ہے، اس پر ہم کیا کرسکتے ہیں۔

تندور مالکان نے یہ بھی کہا ہے کہ گیس بھی نہیں آتی، گیس کے سلینڈر پر تندور چلا رہے ہیں۔