سر گارفیلڈ سوبرز کی شاندار خدمات کرکٹ کی تاریخ کا روشن باب رہیں گی، پی سی بی

Calender Icon ہفتہ 18 جولائی 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ(Pcb) نے کا گیری سوبرز کی وفات پر اہلخانہ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سر گارفیلڈ سوبرز کی شاندار خدمات کرکٹ کی تاریخ کا روشن باب رہیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گیری سوبرز کی وفات کی خبر پر پاکستان کرکٹ بورڈ افسردہ ہے اور اور گیری سوبرز کی وفات پر اہلخانہ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ: فرانسیسی ٹیم شکست بھلانے کیلئے تیسری پوزیشن حاصل کرنے کی خواہاں

پی سی بی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سر گارفیلڈ سوبرز نے 1959ء میں ویسٹ انڈیز کے دورۂ پاکستان میں شرکت کی تھی اور اس دورے میں گیری سوبرز کو خوش آمدید کہنا پاکستان کے لیے اعزاز تھا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سر گارفیلڈ سوبرز کی غیر معمولی صلاحیتوں نے کرکٹ کی دنیا پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔