فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتح کون ہوگا؟ نئی پیشگوئی سے شائقین فٹبال حیران

Calender Icon ہفتہ 18 جولائی 2026

فیفا ورلڈ کپ(Fifaworldcup) 2026 کے فائنل میچ میں ارجنٹینا اور اسپین کے ٹکراؤ سے قبل فاتح ٹیم کے حوالے سے نئی پیشگوئی نے شائقین فٹبال نے حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیلسی کے سابق ڈیفینڈر فرینک لیبوف نے پیشگوئی کی ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین ارجنٹائن کو 4 صفر سے عبرتناک شکست دے گی۔

اسپین نے فائنل تک کے سفر میں سات میچوں کے دوران صرف ایک گول کھایا، جبکہ 13 گول کیے۔ اگرچہ اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں، لیکن ان کی یہ مہم اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہی۔
ٹورنامنٹ کا آغاز کرنے والی نئی ٹیم کیپ ورڈے (Cabo Verde) نے پہلے ہی میچ میں اسپین کو 0-0 سے ڈرا پر روک کر حیران کر دیا تھا، لیکن اس کے بعد اسپین نے زبردست واپسی کرتے ہوئے سعودی عرب کو (4-0)، یوراگوئے کو (1-0) اور راؤنڈ آف 32 میں آسٹریا کو (3-0) سے شکست دی۔

مڈ فیلڈر مائیکل میرینو نے بینچ سے متبادل کھلاڑی کے طور پر آکر بالترتیب راؤنڈ آف 16 میں پرتگال (1-0) اور کوارٹر فائنل میں بیلجیم (2-1) کے خلاف لگاتار میچ وننگ گول کیے۔ سیمی فائنل میں اسپین نے ٹورنامنٹ کی ایک اور فیورٹ ٹیم فرانس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-0 سے آسانی سے شکست دی۔

مزید پڑھیں:جرمنی میں ملازمت کے وسیع تر مواقع

دوسری جانب، جہاں لیونل میسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سات میچوں میں آٹھ گول اور چار اسسٹ کیے، وہیں ارجنٹینا کے میچز بھی سنسنی سے بھرپور رہے۔

انہوں نے راؤنڈ آف 32 میں کیپ ورڈے کو 3-2 سے شکست دی، راؤنڈ آف 16 میں مصر کے خلاف 2-0 کے خسارے سے نکل کر 3-2 سے کامیابی حاصل کی، اور کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو ایکسٹرا ٹائم کے آخری لمحات میں دو گول کر کے 3-1 سے ہرایا۔

سیمی فائنل میں لیونل میسی نے انگلینڈ کے خلاف ایک اور شاندار واپسی کی اور 85ویں اور 92ویں منٹ میں گول کر کے 2-1 سے فتح اپنے نام کی۔

فیفا ورلڈ کپ کے اس اہم میچ سے قبل شائقین فٹبال اور ماہرین کی آراء منقسم ہیں، لیکن فرینک لیبوف نے اسپین کی ایک بہت بڑی جیت کی پیشگوئی کی ہے۔