بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ جینیفر ونگٹ سنگا پور کے بزنس مین کیساتھبرطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جینیفر ونگٹ نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے بزنس مین William Ishmael سے شادی کی ہے۔
دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کی شادی کی تقریب 16 جولائی کو برطانیہ میں ہوئی جس کو انتہائی نجی رکھا گیا جب کہ شادی کی تقریب میں صرف رشتہ داروں اور خاص دوستوں نے ہی شرکت کی۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو سفید رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔تاہم اداکارہ کی جانب سے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر شادی کی کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں:پاکستان نے فضائی حدود کی بندش میں 24 اگست تک توسیع کردی، نوٹم جاری
واضح رہے کہ اس سے قبل جینیفر ونگٹ نے اپنے مشہور ڈرامےدل مل گئے کے کواسٹار کرن سنگھ گروور سے 2012 میں شادی کی تھی، یہ شادی بس 2 سال ہی چل سکی اور 2014 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔












ہفتہ 18 جولائی 2026 


