وانا، دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارود سے بھری گاڑی تباہ، 1 خارجی ہلاک، 5 زخمی

Calender Icon ہفتہ 18 جولائی 2026

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے وانا میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی، ایک خارجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی سے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی کو ایک بڑی ممکنہ تباہی سے بچا لیا، جبکہ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان لوئر کےعلاقے وانا (غواخوا) میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کردی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد کسی ممکنہ بڑے دہشتگرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا، تاہم کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔

مزید پڑھیں:میو اسپتال لاہور، 2 کروڑ 23 لاکھ کے اسٹنٹس و بیلونز غائب، تحقیقات شروع

ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کیلئے تیار گاڑی کی مسلسل تین دن نگرانی کی اور آبادی سے دور جانے پر ہی اسے نشانہ بنایا۔دہشتگردی کیخلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سکیورٹی فورسز امن دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔