اوگرا کی نگرانی سے قیمتوں کے تعین میں شفافیت آئے گی: علی پرویز ملک

Calender Icon ہفتہ 18 جولائی 2026

اسلام آباد:، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ اوگرا کی نگرانی سے قیمتوں کے تعین میں شفافیت آئے گی۔

نجی ٹی وی پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا حکومت نے پٹرولیم سیکٹر میں اصلاحات کے تحت اوگرا کو روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی مکمل ڈی ریگولیشن کی طرف نہیں گئی بلکہ یہ اس سمت میں پہلا قدم ہے، اچھی تبدیلیوں کے لیے ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم حکومت پاکستان اور ریاست کے مفاد میں بہترین فیصلے کرے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ اوگرا ڈی ریگولیشن سے متعلق معاملات کی نگرانی کرے گی جس سے قیمتوں کے تعین کا عمل مزید شفاف ہوگا، کابینہ نے تمام پہلوؤں پر غور کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔اگر کوئی ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔