پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ

Calender Icon ہفتہ 18 جولائی 2026

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز اورپبلک ٹرانسپورٹ نےکرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مہنگائی کی ماری عوام پرایک اور بوجھ ڈال دیا گیا،لاہورسےمختلف شہروں کےکرایوں میں80 روپےسےایک ہزار روپےتک اضافہ کردیا گیا ہے،ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار تبدیلی کے طریقہ کار پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔

ٹرانسپورٹرزکاکہنا ہےکہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے آپریٹنگ اخراجات بڑھادیےہیں،کرایوں میں اضافے کے باعث اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہرکیاجا رہا ہے۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن کےمطابق ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد کم سے کم کرایوں میں اضافہ کیا گیا،مقررہ نرخوں سے زائد کرایہ وصول کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:10 سی سی سرنج ناگزیر، ڈریپ پابندی پر نظر ثانی کرے، پیڈیا ٹرک مطالبہ

دوسری جانب کراچی میں گڈزٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں پندرہ فیصداضافےکا اعلان کردیا،گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کےصدر ملک شہزاد اعوان کاکہنا ہےکہ بار بار پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرنے پرکاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے،صورتحال یہی رہی تو ملک گیر ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے۔