بارش کیلیے گدھوں کی شادی کروا دی گئی

Calender Icon اتوار 19 جولائی 2026

بھارت میں بارش کیلیے گدھوں(donkey) کو گلاب جامن کھلانے کے بعد اب ان کی شادی کروانے کی انوکھی رسم سامنے آگئی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع اننت پور کے علاقے کلیان درگ منڈل کے ایک گاؤں کرلا پلی میں مکینوں نے اچھی بارش کی امید کے ساتھ دو گدھوں کی شادی کروا دی۔

ڈھول کی تھاپ پر دونوں گدھوں کو ایک جلوس کی شکل میں پورے گاؤں کا چکر لگوایا گیا۔ شادی کی تقریب کے بعد مکینوں نے گدھوں کے جوڑے پر پانی ڈالا اور بھرپور بارش کیلیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

مزیدپڑھیں:چیٹ جی پی ٹی کی من مانیوں سے متعلق اوپن اے آئی کا انتباہ!
اہلِ علاقہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی میں بھی اسی طرح کی ایک رسم ادا کی تھی، جس کے بعد علاقے میں اچھی بارشیں ہوئی تھیں۔

مکینوں نے امید ظاہر کی کہ یہ روایت ایک بار پھر بارش کا سبب بنے گی اور اس سال مون سون کا سیزن بہترین رہے گا۔