بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان(salman khan) کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کو دیکھنے کے بعد مداح ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
سلمان خان نے حال ہی میں سلم ری ہیبیلیٹیشن اتھارٹی (ایس آر اے) کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جدید ڈیٹا کلیکشن اینڈ ویریفیکیشن سپورٹ سینٹر (آئی ٹی سرور روم) کا افتتاح کیا اور مستحق افراد میں گھروں کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔
وائرل ویڈیو میں اداکار کو سادہ سے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم ان کی دبلی پتلی شخصیت اور تھکاوٹ زدہ انداز نے مداحوں کو حیران کرنے کے ساتھ تشویش میں مبتلہ کر دیا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی صحت سے متعلق مختلف خدشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بیمار یا غیر معمولی طور پر کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ بعض نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ آخر اداکار کو ہوا کیا ہے؟
مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈ کپ فائنل، صدر ٹرمپ اور شکیرا کی پیش گوئیاں ناکام
دوسری جانب متعدد مداح سلمان خان کے دفاع میں بھی سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ 60 برس کی عمر میں قدرتی انداز میں عوام کے سامنے آنا ہمت کی بات ہے اور عمر بڑھنے کو قبول کرنے پر وہ احترام کے قابل ہیں۔












پیر 20 جولائی 2026 


