سرکاری ملازمین کی نئی تنخواہوں کا نوٹیفکیشن جاری

Calender Icon بدھ 22 جولائی 2026

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین(Government employees) کے نئے پے اسکیلز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ نے بنیادی تنخواہوں کے اسکیلز 2022 کی جگہ نئے پے اسکیلز 2026 نافذ کردیے ہیں جس میں ترمیم کا نیا فریم ورک فوری نافذ العمل ہوگا۔

گریڈ 1 کے ملازم کی کم از کم تنخواہ 13550 سے بڑھا کا 16280 روپے مقرر کی گئی ہے جس میں سالانہ اضافہ 430 روپے سے بڑھا کر 520 روپے کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 16 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 33720 اور زیادہ سے زیادہ 115320 روپے طے کی گئی ہے جبکہ گریڈ 17 کے افسران کی ابتدائی بنیادی تنخواہ 45070 سے بڑھا کر 54140 روپے کردی گئی ہے۔

گریڈ 22 کے افسر کی کم از کم تنخواہ 146770 اور زیادہ سے زیادہ 293350 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

ایگزیکٹو الاؤنس کی منظوری

علاوہ ازیں وزارت خزانہ نے پے اسکیلز 2022 کے تحت ایگزیکٹو الاؤنس کی منظوری دی ہے جس کا نفاذ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔

گریڈ ایک سے چار ملازمین کا کنوینس الاؤنس 1785 روپے سے بڑھا کا 2678 روپے کردیا گیا ہے، گریڈ 5 سے 10 کے ملازمین کے لیے نیا ماہانہ کنوینس الاؤنس 2898 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

گریڈ 11 سے 15 کے ملازمین کا الاؤنس 2856 سے بڑھا کر 4284 روپے ماہانہ کردیا گیا ہے، گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے افسران کا سفری الاؤنس 5000 سے بڑھا کر 7500 روپے کردیا گیا ہے۔