نوجوان امریکی اداکارہ کیلی ہوٹل خطرناک کار حادثے میں چل بسیں

Calender Icon بدھ 22 جولائی 2026

نوجوان امریکی اداکارہ کیلی ہوٹل (kaylee hottle)خطرناک کار حادثے میں چل بسیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 18 سالہ کیلی ہوٹل کی اداکاری کو فلم گوڈزیلا ورسز کونگ (Godzilla vs. Kong) اور گوڈزیلا x کونگ: دی نیو ایمپائر (Godzilla x Kong: The New Empire) میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے والد جوشوا نے بتایا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد مجھے بیٹی کی لاش کی شناخت کے لیے امریکی ریاست میری لینڈ جانا پڑا۔

مزیدپڑھیں:یوکرین کے صدر نے آرمی چیف اولیکسینڈر سِرسکی کو عہدے سے ہٹا دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی ہوٹل حادثے کے بعد اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر اداکارہ کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔