امریکی صدر نے سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری پروگرام معاہدے کی منظوری دیدی

Calender Icon بدھ 22 جولائی 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) نے سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری پروگرام کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا کے ساتھ سول جوہری پروگرام کے معاہدے کے تحت سعودی عرب کو توانائی کے شعبے میں جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگی۔

مزیدپڑھیں:سام سنگ نے اپنا نیا گلیکسی کریڈٹ کارڈ متعارف کرا دیا

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری تعاون معاہدے کی میعاد 30 سال تک ہے۔ جوہری تعاون معاہدے کی مالیت کئی ارب ڈالر ہونے کا تخمینہ ہے۔ ممکنہ طور پر سعودی عرب میں یورینیم افزودگی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔