ملک بھر میں موبائل کال اور ڈیٹا پیکجز مہنگے، مختلف کمپنیوں نے نئے نرخ نافذ کر دیے

Calender Icon بدھ 22 جولائی 2026

ملک بھر میں موبائل صارفین کے لیے کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہو گئے ہیں۔ مختلف ٹیلی کام کمپنیوں نے اپنے ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نئے ٹیرف اور پیکجز کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 ہائبرڈ اور صرف ڈیٹا پیکجز کے نرخوں میں 33 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے تحت مختلف دورانیے کے پیکجز کے نرخوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ ٹیرف شیٹس کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ15 روزہ پیکجز 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔ اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمتوں میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق تین روزہ موبائل پیکجز کی قیمتوں میں 21 روپےدو روزہ پیکجزمیں 20 روپے اورایک روزہ ہائبرڈ پیکجز میں 5 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے اپنی ویب سائٹ پر آگاہی کے سیکشن کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، جہاں تمام موبائل کمپنیوں کے ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی مکمل ٹیرف شیٹس دستیاب ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق نئی ٹیرف شیٹس میں مختلف کمپنیوں کے موجودہ پیکجز، ان کی قیمتیں، دورانیہ، انٹرنیٹ ڈیٹا، کال منٹس اور دیگر سہولیات کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں، تاکہ صارفین مختلف کمپنیوں کے پیکجز کا آسانی سے تقابلی جائزہ لے سکیں اور اپنی ضرورت کے مطابق بہتر انتخاب کر سکیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کے مفادات کا تحفظ اس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ کمپنیوں کے ٹیرف میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق معلومات بروقت عوام تک پہنچانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

if you want to create more options then add new post