بھارت میں تین کم عمر سوشل میڈیا لڑکیوں نے اپنا کونٹینٹ بنانے والے کیمرہ مین(Cameraman) سے شادی کر لی۔ ان میں سے دو لڑکیاں سگی بہنیں ہیں، ایک ان کی کزن ہے۔ ان لڑکیوں نے بتایا کہ اس شادی کی وجہ مشترکہ شوہر سے محبت نہیں بلکہ تینوں لڑکیوں کی ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی خواہش ہے۔
ایک لڑکی نے تو صاف بتا دیا کہ یہ کوئی مھبت کا معاملہ نہیں، یہ (کیمرا مین) ہمیں پیار کرے نہ کرے، ہم انہوں نے بتایا کہ بچپن سے اب تک ایک بار بھی ہم بہنوں کی آپس میں لڑائی نہیں ہوئی۔
بھارت کی شمالی ریاست ایتر پردیش میں گاؤں دھوریاں کی تین کم عمر لڑکیاں کچھ عرصہ سے سوشل پلیٹ فارمز پر اپنی ویدیوز شئیر ہر رہی تھیں اور کچھ مشہور ہو چکی تھیں۔ اب اچانک ان کے بارے مین یہ چونکا دینے والی خبریں میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیلیں کہ ان تینوں نے اپنے ویڈیوز بنانے والے کیمرہ مین سے شادی کر لی ہے۔ ان تین کم عمر لڑکیوں سے میں دو سگی بہنیں ہیں اور تیسری ان کی کزن ہے۔
تین بہنوں کی ایک ہی شخص کے ساتھ شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تو وائرل ہوئیں ہی، بھارت کے مین سٹریم میڈیا مین بھی اس انوکھی شادی کو کافی نمایاں جگہ مل گئی۔
دھوریا گاؤں کی رہنے والی سوشل میڈیا پرسنیلیٹی ساروج کی عمر صرف 20 سال ہے۔ ان کی چھوٹی بہن کی ساوتری کی عمر بمشکل 19 سال ہے اور ان دونوں کی کزن سنتوش ان سے بھی کم عمر ہے، وہ اپنی عمر 18 سال بتاتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:سچ کے ساتھ کھڑا ہوں : بھارتی اداکار پرکاش راج کا طلبہ کے احتجاج پر بیان
20 سالہ ساروج، 19 سالہ ساوتری اور 18 سالہ سنتوش نے بتایا کہ انہوں نے 17 جولائی کو چامنڈا ماتا مندر میں اپنے کیمرہ مین وکاس عرف وِکو سے شادی کر لی ہے۔
تین بہنوں کی ایک ہی مرد سے اس شادی کا انکشاف، شادی کی تقریب کی اس ویڈیو سے ہوا جو انہوں نے خود پوسٹ کی تھی۔ یہ ویڈیو وائرل تو ہونا ہی تھی۔اب یہ شادی صرف سوشل میڈیا ہی نہیں بلکہ بھارت کے مین سٹریم میڈیا میں بھی گوسِپ کارنرز کی زیادہ سپیس لے رہا ہے۔
اس شادی کا پس منظر ایک ہی مرد سے شادی کرنے والی تینوں بہنوں نے خود یہ بتایا کہ وہ تینوں اکٹھے رہنا چاہتی ہیں۔ تینوں لڑکیوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ ایک دوسرے سے الگ رہنا نہیں چاہتی تھیں۔ یہ سامنے نہیں آیا کہ ان دو بہنوں اور ایک کزن کے والدین نے اس شادی کو کیسے قبول کیا۔
بڑی بیوی نے بتایا کہ اگر شوہر ہم سے پیار کرنے یا نہ کرے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، بس ہم تینوں اکٹھی رہنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ یہ (دولہا میاں) ہمیں چھوڑ کے جانا چاہے تب بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا، بس میں تینوں اکٹھی ہی رہیں گی۔
تینوں بہنوں مین سب سے بری، ساروج نے بتایا کہ دراصل گھر والے میری شادی کر رہے تھے، پاپا کو لڑکا پسند آ چکا تھا۔ ہم بہنوں نے کہا کہ ہم نے شادی کرنی ہی نہیں لیکن گھر والوں نے کہا کہ لڑکی کی شادی کرنا تو ضروری ہے۔ شادی کرنا پڑے گی۔ میری شادی کہیں اور ہوتی اور ان دونوں کی شادیاں کہیں اور ہوتین تو ہم تینوں کو دور دور رہنا پڑتا۔ ہم تو ایک دوسرے سے دور رہ ہی نہیں سکتیں۔ بچپن سے اب تک ایک دن بھی ایک دوسرے سے دور نہین رہیں۔ اس لئے ہم تینوں نے اپنے کیمرہ مین سے ہی شادی کر لی۔
“तीन सगी बहनों ने एक युवक से की शादी”
👉अमरोहा : ये तीनों सगी बहिनें है।पिता बड़ी बहिन की शादी करना चाहते थे, लेकिन बहिनें एक साथ रहना चाहती थी।
👉इसलिए अपनी पसंद के विकास से तीनों से शादी कर ली।
👉 दुल्हा विकास बहुत खुश है।#breaking pic.twitter.com/YIR9lBZ3wy— The Lucknow Times (@thelucknowtimes) July 23, 2026













ہفتہ 25 جولائی 2026 

