پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا محتاط آغاز، 37 اوورز میں 3 وکٹوں پر 111 رنز بنا لئے

Calender Icon اتوار 26 جولائی 2026

ٹرینیڈاڈ: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے ابتدائی مراحل میں منظم بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو محتاط کھیلنے پر مجبور کر دیا۔

برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ میں جاری میچ کے 36 اوورز کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا لیے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے SD Hope 4 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، جبکہ کاویم ہوج (Kavem Hodge) 52 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور2 وکٹیں حاصل کی، جس کے باعث میزبان ٹیم کو ابتدائی جھٹکے لگے۔

قومی ٹیم کی جانب سے 33 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر علی عثمان بھی اپنے ٹیسٹ کیریئر کا ڈیبیو کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان کی کوشش ہوگی کہ جلد مزید وکٹیں حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کو بڑے اسکور سے روکا جائے۔

یہ میچ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بھی ہے، جس کے باعث اس مقابلے کو تاریخی حیثیت حاصل ہے۔ کرکٹ شائقین کی نظریں اب اس بات پر مرکوز ہیں کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کی اننگز کو کس مجموعے پر سمیٹنے میں کامیاب ہوتا ہے۔