شام میں مسافر بس اور فورسز کی گاڑی میں تصادم، 35 افراد جاں بحق

Calender Icon اتوار 26 جولائی 2026

شام (syria)میں مسافر بس اور سکیورٹی فورسز کی گاڑی میں تصادم سے 35 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔
شامی میڈیا کے مطابق مسافر بس اور سکیورٹی فورسز کی بس آپس میں ٹکرانے سے دونوں بسوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

مزیدپڑھیں:گوگل کا صارفین کے لئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف

ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔