خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں عوامی تعاون حاصل کرنے کے لیے 83 مطلوب دہشتگردوں کی انعامی فہرست جاری کر دی ہے۔ مجموعی طور پر 28 کروڑ 58 لاکھ روپے کی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔
سنٹرل پولیس آفس کے مطابق مطلوب دہشتگردوں کی اطلاع گرفتاری یا ان کے بارے میں مؤثر معلومات فراہم کرنے والے افراد کو بھاری مالی انعام دیا جائے گا جبکہ اطلاع دینے والے شخص کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔
پولیس حکام کے مطابق مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 5 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ انعامی فہرست میں ڈیرہ اسماعیل خان، کلاچی، درازندہ، درابن، پروآ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشتگرد شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:سمندری طوفان نول چینی ساحلوں سے ٹکرا گیا، 7لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشتگردوں اور فتنۂ خوارج کی مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی تعاون دہشتگردی کے خاتمے کے لیے نہایت اہم ہے۔













اتوار 26 جولائی 2026 

