لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔یہ مقدمہ خاتون عائشہ شرافت نے درج کرایا ہے جس میں رجب بٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔
تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ عائشہ شرافت نے بتایا کہ وہ 25 جولائی کو مقامی نجی کیفے میں دوستوں کے ہمراہ کھانہ کھانےگئی تھی، وہاں2 لڑکوں اور 2 لڑکیوں نے اس کی دوست سے بدتمیزی شروع کر دی۔
مزید پڑھیں:کشمیر الیکشن:درجنوں پولنگ اسٹیشن حساس، 17 ہزار پولیس اہلکارتعینات، 2100 فوجی بیک اپ پر
مدعی مقدمہ کے مطابق اس دوران ملزموں نے تھپڑ مارے اور پستول نکال لیے، میر شفیع نامی ایک ملزم نےاس موقع پر فائرنگ بھی کی۔خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملہ رجب بٹ نے کروایا ہے۔ پولیس نےمقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔













اتوار 26 جولائی 2026 

