مجتبیٰ خامنہ ای کسی فرد یا ادارے کیساتھ رابطے میں نہیں، سسر غلام علی حداد

Calender Icon اتوار 26 جولائی 2026

ایران کے سابق اسپیکر پارلیمنٹ اور ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سسر غلام علی حداد عادل کا کہنا ہے کہ اس وقت مجتبیٰ خامنہ ای کسی بھی فرد یا ادارے سے رابطے میں نہیں ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے آئی ایل این اے کے مطابق غلام علی حداد عادل نے دعویٰ کیا ہے کہ فی الحال بعض وجوہات کی بِنا پر ایرانی سپریم لیڈر کسی شخص یا ادارے سے رابطے میں نہیں ہیں، خدا کے فضل سے وہ خیریت سے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں یہ بیان سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای کی عدم شرکت سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیا۔

مزید پڑھیں:لاہور ، تھانہ نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

ان کا کہنا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای ایک دینی طالب علم تھے اور ان کی آمدن کا واحد ذریعہ وہ معمول کا وظیفہ تھا جو دینی مدارس کے طلبہ کو دیا جاتا ہے۔