آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2028 کے مشترکہ میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہیں اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 اکتوبر نومبر میں شیڈولڈ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے منتظمین نے میچز کی میزبانی کے پیشکشیں طلب کی تھیں، دونوں مشترکہ میزبان ممالک کے 14 شہروں نے میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے، تاہم منتظمین میچز کے لیے 8 سے 10 شہروں کا انتخاب کریں گے جبکہ 6 شہروں کی میزبانی کرنے کی خواہش پوری نہیں ہو سکے گی۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق منتظمین شہروں کا انتخاب کریں گے، آئی سی سی لاجسٹک کے معاملے پر توازن رکھنا چاہتی ہے، زیادہ پھیلاؤ نہیں چاہتی، کم شہروں سے دو نوں ممالک میں آپریشنز اور شیڈولنگ میں آسانی ہوگی۔
مزید پڑھیں:آج سے انکم ٹیکس کے سالانہ گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم شہروں کی وجہ سے ٹیموں اور فینز کو سفر بھی کم کرنا پڑے گا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کی میزبانی میلبرن کرکٹ گراونڈ کو ملے گی۔













پیر 27 جولائی 2026 

