لاہور قلندرز نے گلوبل سپر لیگ سے عبداللہ شفیق کو ریلیز کردیا

Calender Icon پیر 27 جولائی 2026

عبداللہ شفیق گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کا حصہ تھے ان کی جگہ اب بنگلا دیش کے شمیم حسین لاہور قلندرز میں شامل ہوں گے۔

عبداللہ شفیق نے گیانا میں لاہور قلندرز کی جانب سے آخری میچ کھیلا، وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

مزید پڑھیں:سیلابی ریلا، ریلوے پل بہہ گیا، لاہور فیصل آباد آپریشن معطل، ٹرینوں کے روٹس تبدیل

عبداللہ شفیق نے آخری میچ میں گیانا ایمازون واریئرز کے خلاف 13 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔عبداللہ شفیق کو انجرڈ عبداللہ فضل کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔