سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی 10 ماہ کی بیٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

Calender Icon منگل 28 جولائی 2026

لاہور: سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی 10 ماہ کی بیٹی بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث انتقال کرگئی۔تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل نے افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی 10 ماہ کی بیٹی حادثاتی طور پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئی۔

محمد خلیل کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک حادثہ بدقسمتی سے پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اس واقعے کی اطلاع امریکا میں ملی، جس کے بعد وہ پاکستان واپس آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:صدرِ مملکت، وزیراعظم کا سابق کرکٹر محمد الیاس کے انتقال پر اظہاررنج و غم

سابق کرکٹر نے اپنی کمسن بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ واقعے پر کرکٹ حلقوں اور مداحوں کی جانب سے محمد خلیل اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ محمد خلیل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں اور قومی کرکٹ سے وابستہ رہے ہیں۔