کینیڈا: 139 ملین ڈالر کی منشیات اسمگلنگ ناکام، متعدد بھارتی نژاد ڈرائیور گرفتار

Calender Icon بدھ 29 جولائی 2026

تحقیقات میں ایک ایسے غیر قانونی تجارتی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا، جس سے بھارتی نژاد افراد کے روابط سامنے آئے ہیں: کینیڈین حکام
کینیڈا میں سرحد پار اسمگلنگ کے ایک نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈین حکام نے گرفتار ملزمان سے 139 ملین ڈالر مالیت کی تقریباً 1.7 ٹن غیر قانونی منشیات برآمد کی ہیں۔

بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی کینیڈا کے پروجیکٹ بے کے تحت کی گئی جس کا مقصد غیرقانونی منشیات کی سرحد پار ترسیل کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں ایک ایسے غیر قانونی تجارتی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا، جس سے بھارتی نژاد افراد کے روابط سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹروبا ٹیسٹ کی دوسری اننگز، کپتان بابر اعظم 58 رنز بناکربھی تنقید کی زد میں

کینیڈین ماہر ویڈ ڈیزمین کے مطابق یہ مبینہ گروہ ایک بڑی جرائم پیشہ تنظیم ہے، جس پر دنیا کے مختلف حصوں میں متعدد سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔