وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی اور کشمیر سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا .
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی بہترین نظام حکومت ہے اور حکمرانی کا حق صرف عوام کو ہے، سیاست میں تلخیوں سے بچنا چاہیے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں قیام کے دوران جاتی امرا میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
اس موقع پر کشمیر کی صورت حال اور کشمیر الیکشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ حالیہ بیان بازی پر بھی گفتگو ہوئی۔نواز شریف نے کہا کہ سیاست میں شائستگی ضروری ہے اور تلخیوں سے بچنا چاہیے، سیاست میں اختلاف نظریات کا ہونا چاہیے، اسے ذاتی انا نہیں بنانا چاہیے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت ہی بہترین نظام حکومت ہے اور حکمرانی کا حق صرف عوام کو ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اتحادیوں کے تحفظات ہمیشہ دور کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:PNF کلب اسکواش چیمپئن شپ:4 پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
انہوں نے کہا کہ مسائل بات چیت سے حل ہوتے ہیں، فتنہ الخواج کے خلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔













ہفتہ 1 اگست 2026 

