مہاجر نشستوں کے نتائج کا اعلان: مسلم لیگ (ن) 4 ، پیپلز پارٹی نے 1 نشست جیت لی

Calender Icon اتوار 2 اگست 2026

مظفر آباد: چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر نے مہاجرین کی نشستوں کے انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جاری کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے نے 4 پیپلز پارٹی نے ایک نشست جیت لی۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق ایل اے 41 ویلی 2 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد عامر شاہ کامیاب قرار پائے، جبکہ ایل اے 42 ویلی 3 سے سید شوکت علی شاہ نے کامیابی حاصل کی۔

اسی طرح ایل اے 43 ویلی 4 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار 1,076 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 سے محمد احمد رضا قادری کامیاب قرار پائے، جبکہ ایل اے 45 ویلی سے پیپلزپارٹی کے عبدالماجد خان نے فتح اپنے نام کی۔

مزید پڑھیں:دیر بالا: طوفانی بارشوں سے تباہی، مرکزی شاہراہ بند، پل بہہ گیا، سیاح و مسافر پھنس گئے

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں کے موصولہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے تمام پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔