ہمارا تماشا نہ بنائیں، مرحوم کامیڈین کی بیٹیوں کی اداکار سہیل احمد سے التجا

Calender Icon منگل 4 اگست 2026

پاکستان کے نامور کامیڈین اللہ رکھا پیپسی مرحوم کی صاحبزادیوں نے سینئر اداکار سہیل احمد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عزت نفس کا تماشہ مت بنائیں۔

اللہ رکھا پیپسی کی صاحبزادیوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں ان کی چھوٹی بیٹی نے کہا کہ جب میں بہت چھوٹی تھی تو والد صاحب نے سہیل احمد صاحب سے ہمارا تعارف کروایا تھا اور کہا تھا کہ یہ میری سب سے چھوٹی بیٹی ہے، وہ ہمارے انکل ہیں اور باپ کے برابر ہیں، ہم ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں سوشل میڈیا پر بےعزت نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد کا نام خراب نہیں کریں، میرے باپ کی ایک عزت تھی اس پر اللہ کا شکر ہے لیکن برائے مہربانی ہمیں میڈیا کے سامنے ذلیل نہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میرے والد حیات تھے اس وقت بھی انہیں سکون نہیں تھا اور اب وہ دنیا سے جا چکے ہیں تو اب تو انہیں سکون لینے دیں۔واضح رہے کہ سینئر اداکار و کامیڈین سہیل احمد نے مرحرم کامیڈین اللہ رکھا کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ ایک بہترین اداکار تھے۔

مزید پڑھیں:افغانستان، طالبان مخالف لبریشن فرنٹ کے نام سے نئے مسلح گروپ کے قیام کا اعلان

اللہ رکھی پیپسی کی موت کی وجہ بتاتے ہوئے سہیل احمد نے کہا تھا کہ انہیں سیٹ پر شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا، وہ بیٹی کی طلاق کی وجہ سے بہت پریشان تھے۔یاد رہے اللہ رکھی پیپسی کا انتقال گزشتہ ماہ کی 6 تاریخ کو دوران شوٹنگ دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔