آزاد کشمیر میں ایل اے 27 اور 28 پر انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری

Calender Icon منگل 4 اگست 2026

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں ملتوی شدہ حلقوں ایل اے 27 اور 28 پر پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی کے بعد پولنگ اسٹیشنز سے نتائج موصولی کا سلسلہ جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے مظفرآباد ڈویژن میں خراب موسم کے باعث جن حلقوں (LA-27, LA-28) میں پولنگ ملتوی کی گئی تھی وہاں آج شہریوں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

ایل اے 27مظفر آباد1 میں مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدوار نورین عارف، پیپلز پارٹی کی جانب سے سردار جاوید اور آئی پی پی کی جانب سے سردار تبارک علی میدان میں ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جمہوریت ہی عوامی فلاح، ترقی اور مسائل کے حل کا مؤثر راستہ ہے، جبکہ حقیقی تبدیلی صرف منتخب ایوانوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے نمائندوں کو اسمبلی میں اس لیے منتخب کرتے ہیں تاکہ وہ ان کی آواز بنیں، ان کے مسائل اٹھائیں اور عوامی مطالبات کو آئینی و جمہوری طریقے سے حل کرائیں۔ ووٹ دینا ہر شہری کا بنیادی، آئینی اور جمہوری حق ہے، جس کا استعمال ہر اہل ووٹر کی ذمہ داری بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے باہر مسائل کا مستقل حل ممکن نہیں، اس لیے عوام کو جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے نمائندے خود منتخب کرنے چاہییں۔

مزید پڑھیں:بریڈلی کوپر، جیجی حدید کی ایک جیسی انگوٹھیاں، منگنی کی افواہیں پھر عروج پر

شہریوں نے پرامن اور شفاف انتخابی ماحول کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد میں شرکت جمہوری نظام پر اعتماد اور سیاسی شعور کا واضح اظہار ہے۔