بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے خاتمے سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے ای کچہری کے دوران عوام سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خاتمے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور سراسر غلط ہیں۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ اس قسم کی افواہیں پھیلانے والے غریب عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔
ای کچہری کے دوران ایک کالر نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پورے پاکستان، تمام صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہو کر عوامی فلاح کا پروگرام ہے۔
اس پر چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ یہ پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس خواب کی تعبیر ہے جس کا مقصد پاکستان کے مستحق اور غریب خاندانوں کی معاونت ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بی آئی ایس پی کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی خدمت سے ہے۔













بدھ 5 اگست 2026 

