ہاتھ سے تو کام نہیں چلا لیکن لات نے کام بنا دیا

Calender Icon جمعرات 6 اگست 2026

ہاتھ سے تو کام نہیں چلا لیکن لات نے کام بنا دیا۔  کرکٹ ٹیم (Cricket Team)ہارا ہوا میچ جیت گئی۔

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں دہلی پریمئیر لیگ کے میچ میں کروشیل ترین لمحے میں پہلے باؤلر نے مس فیلڈنگ کی اور اپنے ہاتھ کے نیچے سے نکلتی بال کو قابو کرنے میں ناکام ہوئے۔ پھر باؤلر کے پیچھے موجود  فیلڈر سے مس فیلڈنگ ہو گئی۔  مس فیلڈ  ہونے سے بوکھلائے ہوئے فیلڈر  ہمت سنگھ نے ہمت نہیں ہاری اور  بال کو لات ماری تو “کام ہو گیا!” ٹیم ہارا ہوا میچ جیت گئی۔

دہلی پریمیئر لیگ 2026 میں آخری بال پر ایسا سنسنی خیز واقعہ ہوا ایک ٹیم کے فینز کو حیران اور دوسری تیم کے فینز کو پریشان کردیا۔

نیو دہلی ٹائیگرز اور آؤٹر دہلی وارئیرز آمنے سامنے تھیں۔ میچ کو بارش نے عملاً  پندرہ اوورز تک محدود کر دیا تھا۔   ٹارگٹ کو چیز کرنے والی آؤٹر دہلی وارئیرز کو آخری بال پر جیتنے کے لئے صرف ایک رن کی ضرورت تھی۔

مزیدپڑھیں:ٹک ٹاکر لائیو سٹریم کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

باؤلر نے بہت بہتر بال ڈیلیور کی، اس بال پر سنگل رن لینے کے لئے بیٹر  پرتھم سلوجا  مڈ آف پر اچھی پلیسنگ کرنے میں ناکام ہوا لیکن رن تو بنانا ہی تھا۔ یہ بال باؤلنگ اینڈ پر وکٹ سے چند فٹ دوری سے گزرتی ہوئی  آئی تو فیلڈر ہمت سنگھ نے اس پر ہاتھ ڈالا لیکن بال کو ہاتھ میں پکڑنے میں ناکام ہو گئے۔ بال ہاتھ میں نہیں آئی، ہمت سنگھ گھبرائے ہوئے تھے اور بال کو کھیلنے والا بیٹر رن مکمل کرنے کے لئے بھاگتا ہوا آ رہا تھا۔ ہمت سنگھ نے کرکٹ گراؤنڈ پر فٹ بال شروع کر دی اور بال کو قدرے سمجھداری کے ساتھ  باؤلرز اینڈ کی وکٹوں کی طرف لڑھکا دیا۔ بیٹر کے کریز میں پہنچنے سے پہلے لڑھکتی ہوئی بال وکٹ تک پہنچ گئی اور یہ بظاہر مس فیلڈ ہوئی بال رن آؤٹ کروانے کا باعث بن گئی۔

نیو دہلی ٹائیگرز کے کپتان ہمت سنگھ نے آخری گیند پر غیر معمولی انداز میں رن آؤٹ کرکے میچ برابر کردیا۔ اس ناقابل یقین رن آؤٹ کےسبب میچ  کا فیصلہ سپر اوور پر چلا گیا۔


ہمت سنگھ کی لات بس سپر اوور ہی حاصل کر سکی۔ میچ تب بھی آؤٹر دہلی وارئیرز نے ہی جیتا کیونکہ اندھے کے ہاتھ بٹیرا ہر بار تو نہیں آتا۔

آؤٹر دہلی واریئرز نے سپر اوور میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سیزن 2026 کی اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔