ویمنز ایشیا کپ شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل

Calender Icon جمعرات 6 اگست 2026

اے سی سی ویمنز ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، پاکستان ٹیم گروپ اے میں بھارت کے ساتھ موجود ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔

اے سی سی کے مطابق گروپ اے میں پاکستان، بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ چائنا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، یو اے ای اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں کلینیکل اے آئی سرٹیفکیٹ پروگرام کا آغاز

ایونٹ میں گروپ اسٹیج کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایشیاء کپ کے سیمی فائنلز 10 اور 11 ستمبر جبکہ فائنل 13 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔