صباحت بخاری نے صحت مند فلرٹنگ کو خوشگوار ماحول کیلئے مفید قرار دے دیا

Calender Icon جمعہ 7 اگست 2026

پاکستانی سینئر اداکارہ صباحت بخاری(Sabahat Bukhari) کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیٹس پر حدود و آداب کے دائرے میں رہتے ہوئے کی جانے والی صحت مند فلرٹنگ کام کے ماحول کو خوشگوار بنانے اور فنکاروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

صباحت بخاری نے حال ہی میں اداکار اور میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

پوڈکاسٹ کے دوران احمد علی بٹ نے ان سے سوال کیا کہ کیا کبھی کسی نے ان پر ڈورے ڈالے ہیں؟ اس کے جواب میں صباحت بخاری نے کہا کہ بہت سے ساتھی فنکاروں نے ان کی تعریف کی اور اظہارِ پسندیدگی کیا، جسے وہ ایک تعریف اور مثبت رویہ سمجھتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:خاکروب کی مدد سے خاتون کو کچرے میں پھینکا 10 لاکھ یورو کا لاٹری ٹکٹ واپس مل گیا

انہوں نے کہا کہ اگر فلرٹنگ باوقار انداز اور حدود و آداب کے اندر رہتے ہوئے کی جائے تو اس سے شوٹنگ کے دوران ماحول خوشگوار رہتا ہے، فنکاروں کی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے، باہمی ہم آہنگی بہتر ہوتی ہے اور دوستی کا ماحول پروان چڑھتا ہے، جس کا مثبت اثر سکرین پر نظر آنے والی کیمسٹری پر بھی پڑتا ہے۔

صباحت بخاری نے مزید کہا کہ انہیں ملنے والی سب سے خوبصورت تعریف یہ ہے کہ وہ ایک مثبت شخصیت کی مالک ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود فلرٹ کرنے والی شخصیت نہیں ہیں، البتہ اگر کوئی ساتھی اداکار یا دوسرا شخص انہیں خوش اخلاق یا مثبت لگے تو وہ دل سے اس کی تعریف ضرور کرتی ہیں۔