کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کیلئے نئی پالیسی نافذ کر دی ہے جس میں آسڑیلوی کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کے بجائے اپنی لیگز کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل مارش اور میٹ شارٹ کا ساؤتھ افریقا ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے معاہدہ ہوا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ کھلاڑی پہلے اپنی لیگ بعد میں دوسری لیگز کھیلیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش اور میٹ شارٹ کو بیگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کمٹمنٹ مکمل ہونے پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ مچل مارش اور میٹ شارٹ بی بی ایل کے مکمل ایڈیشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کپتان مچل مارش اور میٹ شارٹ پہلی مرتبہ ساؤتھ افریقا لیگ کھیلیں گے، ان دونوں کی شرکت کو لیگ کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:کون سی چیز مہنگی، کونسی سستی؟ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
یاد رہے کہ ایس اے ٹی ٹوئنٹی 17 جنوری سے شروع ہو گی جبکہ بی بی ایل 12 دسمبر سے 26 جنوری تک کھیلی جائے گی۔













جمعہ 7 اگست 2026 

