نیپرا نے ہاہانہ ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 75 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی

Calender Icon جمعہ 7 اگست 2026

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق بجلی جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا، اضافےکا اطلاق رواں ماہ اگست کے بلوں میں کیا جائے گا۔

سی پی پی اے نے جون کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا، اس سے پہلے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں ملک بھرکیلئے بجلی34 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔