وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستانی وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری

Calender Icon ہفتہ 8 اگست 2026

وزیر اعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif)مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبویﷺ میں حاضری دی۔

وزیرِ اعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔

 وزیرِ اعظم نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری بھی دی جہاں انہیں زیارت خاص کی سعادت حاصل ہوئی۔

مزیدپڑھیں:میجر طفیل محمد شہید کی 68ویں برسی، وزیراعظم،فیلڈمارشل اوروزیرداخلہ کاخراج عقیدت

نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔