بیرونِ ملک جانے کیلئے 10 لاکھ روپے تک کے قرض(debit) کے حصول کے لئے اہلیت اور درخواست دینے کا آسان طریقہ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے بیرونِ ملک روزگار کی تلاش میں جانے والے شہریوں کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے “پرواز کارڈ” اسکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت پنجاب کے مستحق ورکرز کو ویزا، ہوائی جہاز کے ٹکٹ، میڈیکل اور دیگر ابتدائی اخراجات کی ادائیگی کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا۔
پنجاب اسکل ڈیولپمنٹ فنڈ کے تعاون سے شروع کی گئی اس اسکیم کا بنیادی مقصد بیرونِ ملک جانے والے ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد کی راہ میں حائل سب سے بڑی مالی رکاوٹ کو دور کرنا ہے۔
یہ سہولت ان تمام افراد کے لیے دستياب ہے جن کے پاس کسی غیر ملکی کمپنی یا روزگار کا کنفرم (تکمیلی) افر لیٹر موجود ہو، لیکن وہ روانگی کے ابتدائی اخراجات برداشت کرنے کی صلاحیت نہ رکھتے ہوں۔
اہلیت کا معیار
درخواست دہندہ کا تعلق پنجاب سے ہو اور اس کی عمر کم از کم 18 سال ہو۔
سائل کے پاس معتبر قومی شناختی کارڈ اور بیرونِ ملک ملازمت کا تصدیق شدہ افر لیٹر ہو۔
غیر ملکی ملازمت میں ماہانہ تنخواہ 5,000 سعودی ریال (یا اس کے مساوی دیگر کرنسی) سے کم ہو۔
مرد اور خواتین، دونوں ہنر مند اور غیر ہنر مند ورکرز اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔
قرض کی رقم کا استعمال
یہ بلا سود قرض ویزا پروسیسنگ فیس، میڈیکل ٹیسٹ، ایئر ٹکٹ، پروٹیکٹر رجسٹریشن، اسکلز ویریفیکیشن اور لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی فیسوں جیسے تمام ضروری اخراجات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ
اہل امیدوار پرواز کارڈ کے باضابطہ آن لائن پورٹل پر جا کر اپنا اندراج کروا سکتے ہیں، جہاں تمام ضروری دستاویزات اور ملازمت کے ثبوت اپ لوڈ کر کے درخواست جمع کی جا سکتی ہے۔
پورٹل پر درخواست کی پیشرفت بھی ٹریک کی جا سکتی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ تمام دستاویزات کی باقاعدہ تصدیق کی جائے گی اور غلط یا ادھوری معلومات فراہم کرنے پر درخواست منسوخ کر دی جائے گی۔
حکومتِ پنجاب کے اس اقدام سے غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک جانے کے رجحان کی حوصلہ شکنی ہوگی اور قانونی و محفوظ طریقے سے روزگار حاصل کرنے والے شہریوں کو معاشی مستحکم ہونے میں مدد ملے گی۔













ہفتہ 8 اگست 2026 

