حج 2027ء کیلئے درخواستوں، اخراجات وصولی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیدی گئی

Calender Icon اتوار 9 اگست 2026

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کی درخواستوں کی وصولی اگست کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوگی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی درخواستیں دے سکیں گے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج اخراجات 2 مساوی اقساط میں وصول کیے جائیں گے، پہلی بار نصف رقم اور باقی دوسری قسط میں ادا کرنی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کوٹہ مکمل ہونے پر مزید درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ حج 2027ء کا مجموعی کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:چکوال میں غیرقانونی سگریٹ فیکٹری پکڑی گئی، 25 کروڑ کا مال برآمد

ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے لیے 60 فیصد کوٹہ مختص ہے جبکہ نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔