شہری پیٹرول(Petrol) اورہائی سپیڈ ڈیزل پر بڑھتےٹیکسزکے بوجھ کی زد میں ہیں،پیٹرول اصل قیمت سے 139روپے 93 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل116 روپے 10 پیسے فی لیٹر مہنگا ہے
،شہری ایک لیٹر پیٹرول پرمجموعی طور پر 130روپے 23 پیسے جبکہ ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر 116 روپے لیوی، ٹیکس اورمارجنز ادا کرنے پر مجبور ہیں، دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک لیٹرپیٹرول کی بنیادی لاگت 197روپے69پیسے بنتی ہے تاہم اس وقت فی لیٹر قیمت 327روپے 62 پیسے مقرر ہے،
پیٹرول پر 80روپے پٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 21 روپے 24 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 7روپے48پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب، بالائی کے پی اور کشمیر میں بارش کا امکان
اسی طرح فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 264روپے 76پیسے ہے جبکہ اس کی قیمت 380 روپے 86پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔ دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر مجموعی طور پر 116 روپے کی لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں
،ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر پیٹرولیم لیوی 74روپے 28 پیسے اور کلائمٹ سپورٹ لیوی 5 روپے کے حساب سے عائد ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر میں 15 روپے 68 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 4 روپے 63پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔













پیر 10 اگست 2026 

