وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی(Sohail Afridi) نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کے احتجاج کا اعلان مشاورت سے کیا گیا ہے، احتجاج کو خود لیڈ کروں گا، کم ازکم 20 لاکھ لوگ آئیں گے۔
ڈیجیٹل میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پوری قیادت متفق ہے کہ مزاحمت کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے، اس بار جیت کی سوچ سے کشتیاں جلا کر نکلیں گے، ہمیں مذاکرات کی پیشکش نہیں بلکہ صرف دھمکیاں مل رہی ہیں۔
انھوں نے کہا یہ احتجاج ایک دن کا ہوگا، نہ ایک جگہ پر ہوگا، بانی کی صحت کا معاملہ سنگین ہوا تو ایمرجنسی کال دی جا سکتی ہے، ایمرجنسی کال کے باوجود ستائیس ستمبر لانگ مارچ کی کال برقرار رہے گی۔
مزیدپڑھیں:1947 میں دبئی کس طرح پاکستان کا حصہ بنتے بنتے رہ گیا؟
سہیل آفریدی نے کہا مجھے نااہل یا گرفتار کیا گیا تو پھر یہ جھنڈا کوئی اور تھامے گا، ویڈیو ریکارڈ کرا دی ہے، جس میں گرفتاری کے بعد کے احکامات ہیں، پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کیسزکی میرٹ پر سماعت اور عدالت سے ہی بانی کی رہائی چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کی بحالی ہمارا دوسرا مطالبہ ہے، دونوں مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔













پیر 10 اگست 2026 

