پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کے دفتر پر مسلح افراد نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی

Calender Icon پیر 10 اگست 2026

شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک 5 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل(Qadir Patel) کے مرکزی دفتر پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی تاہم واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کار میں سوار مسلح حملہ آوروں نے قادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملہ آوروں نے دفتر کے اس دروازے کو نشانہ بنایا جہاں سے قادر پٹیل کا آنا جانا رہتا ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں متعدد گولیاں دروازے کو چیرتی ہوئی دوسری جانب تک جاپہنچیں تاہم واقعے کے وقت کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

مزیدپڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ فرانزک ٹیم نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ شروع کردیا۔

پولیس اور فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول جمع کیے اور فائرنگ کے شواہد کا جائزہ لیا۔ واقعے کی وجوہات اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔