وزیراعظم ، وزیر داخلہ ون آن ون ملاقات، اہم امور زیرِ غور،دفاعی معاہدے پر مبارکباد

Calender Icon پیر 10 اگست 2026

اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی مجموعی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کابینہ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے اور اسی دوران وزیراعظم سے ان کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم قومی معاملات اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے حالیہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی اور اسے اہم پیش رفت قرار دیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ ہفتے لاہور میں بھی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ نئے صوبوں، انتظامی یونٹس اور نظام سے متعلق وزیر داخلہ کے حالیہ بیان کے بعد کابینہ اجلاس کے تین مرتبہ ملتوی ہونے کا بھی ذکر سامنے آیا ہے۔