صدر مملکت نے ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری ، بعض ایڈیشنل ججز کی توثیق کی منظوری دے دی

Calender Icon منگل 11 اگست 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) نے مختلف ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور بعض ایڈیشنل ججز کی توثیق کی منظوری دے دی۔

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ، سندھ ہائی کورٹ، پشاور ہائی کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی ۔

صدرِ مملکت نے سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے بعض ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی منظوری بھی دی ۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کو وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے اور ہائی کورٹ ججز کے رخصت، پنشن و مراعات سے متعلق 1997 کے حکم میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔

مزیدپڑھیں:ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر

صدرِ مملکت نے ہارون اختر کو وزیرِ اعظم کا مشیر برائے صنعت و پیداوار مقرر کرنے کی منظوری بھی دی