بہاولنگر: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ، خاتون ہلاک

Calender Icon منگل 11 اگست 2026

بہاولنگر(Bahawalnagar) کے محلہ غنی پورہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 55 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی، مقتولہ کی حفیظاں بی بی کے نام سے شناخت ہوئی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس اور کرائم سین ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:’کراچی کو پیرس کہتے ہیں تو ہنسی آتی ہے‘، شاہد آفریدی نے شہر چھوڑنے کی وجہ بتادی

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ سٹی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے، تا حال ملزموں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، انہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔