آزاد کشمیر انتخابات کے 3 مراحل مکمل، بڑے برج الٹ گئے

Calender Icon منگل 11 اگست 2026

آزاد کشمیر انتخابات کے 3 مراحل مکمل ہوگئے جب کہ انتخابات(Elections) کے دوران آئی پی پی اور مسلم کانفرنس کے بڑے بڑے برج الٹ گئے۔

رپورٹ کے مطابق 38نشستوں پر انتخابی عمل مکمل ہوگیا، مسلم لیگ ن 38نشستوں میں سے 24پر کامیاب ہوئی، پیپلز پارٹی 12نشستیں حاصل کر کے دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی،

عوام دست و بازو پارٹی ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوئی، ایل اے 16پر مسلم لیگ ن کے میر اکبر کو واضع برتری حاصل ہے، 186میں سے 174پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل ہوگئے۔

12پولنگ اسٹیشنز کے نتائج تاخیر کا۔شکار ہیں، آزاد کشمیر انتخابات بڑی بڑی سیاسی جماعتوں کے برج الٹ گئے، 24میں سے20سیاسی جماعتیں ایک۔نشست بھی نہ نکال سکیں، پی ٹی آئی نے مکمل بائیکاٹ کیا ۔

آئی پی پی ،مسلم کانفرنس کے بڑے بڑے برج الٹ گئے، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم بھی کوئی سیٹ نکالنے میں ناکام رہیں، جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کے ہاتھ بھی کچھ نہ آیا، مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق اپنی نشست بھی نہ بچا سکے۔

مزیدپڑھیں:سونا مسلسل تیسرے روز مہنگا، دو ماہ کی بلند ترین سطح پر

سردار عتیق کو 21ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی جب کہ آئی پی پی کے صدر تنویر الیاس کو دونوں حلقوں میں بدترین شکست سامنا کرنا پڑا، ایل اے 15باغ سے صرف 1200حاصل کر پائے۔

ایل اے 17 حویلی کہوٹہ کے تمام 190 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور نے کامیابی حاصل کرلی۔

فیصل ممتاز راٹھور کامیاب

فیصل ممتاز راٹھور نے 31 ہزار 839 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محسن عزیز 28 ہزار 975 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار خواجہ طارق سعید نے 8 ہزار 295 ووٹ حاصل کیے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

نتائج کے مطابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے قریب ترین حریف چوہدری محسن عزیز کو 2 ہزار 864 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محسن عزیز نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور پر انتخابی دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا ہے، اور حالات کشیدہ ہیں۔