پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کی وردی تبدیل ہوگئی

Calender Icon بدھ 12 اگست 2026

پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کی وردی تبدیل ہوگئی، اہلکار اب گرے یونیفارم(uniform) کے بجائے سفید شرٹ اور نیوی بلیو پینٹ زیب تن کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال میں ٹریفک پولیس کے لئے نیا یونیفارم خریدا جائےگا۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ سال لاہور ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرکےنئی یونیفارم فراہم کی گئی تھی۔سابق سی ٹی او لاہور اطہر وحیدنے ٹریفک پولیس کو یونیفارم کی خریداری کےفی کس 5ہزار روپے فراہم کئے تھے۔

ٹریفک پولیس یونیفارم کی تبدیلی کے حوالے سے گزشتہ سال منظوری دی گئی تھی۔پہلے مرحلے میں لاہور اور دوسرے مرحلے میں پنجاب بھر میں نئی وردی پر منتقل کیا جانا ہے۔

مزیدپڑھیں:کیا بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی پاکستانی ڈرامے ’بلبلے‘ کا کردار ’محمود صاحب‘ نبھائیں گے؟

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 12یزار نئی یونیفارم کی خریداری کی منظوری دے دی۔رواں ہفتے متوقع طور ٹریفک پولیس سمیت پنجاب پولیس کے دیگر یونٹس کی خریداری کے لئے پری کوالیفکیشن کا عمل شروع کردیا جائےگا۔