بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Calender Icon اتوار 16 اگست 2026

محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں موسم اوربارش (rain)کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں گرمی اور حبس کی کیفیت برقرارہے اور بارش کا کوئی امکان نہیں،لاہور میں درجہ حرارت 36 ڈگری تک جائے گاجبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سنٹی گریڈ تک جائے گا،شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، شہر کا مطلع جزوی ابر آلودہے لیکن ہوا نہ چلنے سے حبس میں اضافہ ہوگیاہے۔

اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلودہے اور شام میں بادل برسیں گے،شہراقتدارمیں درجہ حرارت 25 ڈگری ریکارڈ کیاگیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جائےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودہے اوربعض مقامات پر بارش ہوگی۔
وفاقی دارالحکومت کے درجہ حرارت میں گزشتہ روز کی نسبت 2 ڈگری اضافہ ریکارڈکیاگیاہے،صبح کے اوقات میں شہر اقتدار کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈہے جودن کے اوقات میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،اسلام آباد میں دن بھر 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد سے زائد ریکارڈکیاگیاہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے اور رات میں بوندا باندی ہوگی، درجہ حرارت 34 ڈگری تک جائے گاجبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 77فیصد ہے۔

مزیدپڑھیں:وانواتو میں 6.1 شدت کا زلزلہ

آج شہرکراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈہے،ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے ، اس وقت جنوب مغرب سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔